امریکا سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اعزازچوہدری
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں، پاکستانی سفیر
ISLAMABAD:
امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا سے تعلقات میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں جب کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا کوئی خواہش مند نہیں ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں اکتیسویں سالانہ پاکستانی فیسٹیول میں پاکستانیوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں بطور قوم 70 سالہ کامیابیوں پر فخر ہے، پاکستان اقوام عالم میں مضبوط، قابل فخر اور خود مختارملک کے طور پر کھڑا ہے، اقتصادی اور سلامتی کے چیلنجز سے موثر طریقے سے نمٹنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی اور معاشی طور پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، یقین ہے قائداعظم کے ویژن کے مطابق قابل فخر پاکستان بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں، دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا، ملک سماجی واقتصادی ترقی کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں جب کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا کوئی خواہش مند نہیں ہے۔