وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے
وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران 21 یا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، ذرائع
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا کا دورہ کریں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ہوں گے ۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ اس موقع پر وزیر اعظم امریکی حکام سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔