شریف خاندان اور اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کے حوالے

ایف بی آر کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد نیب نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردیں

ایف بی آر کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد نیب نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے۔ فوٹو : فائل

ایف بی آر نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور خاندان سمیت اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کو دے دیا۔


ایف بی آر نے سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم نواز، صاحب زادے حسین نواز اور حسن نواز کے علاوہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا 20 سالہ ٹیکس ریکارڈ نیب کودے دیا ہے۔ نیب نے ایس ای سی پی ،ایکسائز اور اب ایف بی آر سے بھی ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جب کہ ایف بی آر کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد نیب نے تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پر تحقیقات شروع کررکھی ہے جب کہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کوعدالت طلب کیے جانے کے باوجود کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔
Load Next Story