آئندہ البم غزل اور ٹھمری پر مبنی ہوگا شاہدہ منی
پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے جسے درست پلیٹ فارم میسر نہیں، گلوکارہ
معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ موسیقی کے مختلف انداز مجھے بہت متاثرکرتے ہیں۔
غزل، ٹھمری اورگیت میری اولین ترجیح ہیں اورجلد ہی ایک ایسے البم پرکام شروع کرونگی جن میں غزل اورٹھمری شامل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارشاہدہ منی نے ''ایکسپریس'' کو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ موسیقی سے مجھے بہت لگاؤ ہے اورمیں موسیقی کی مختلف اصناف میں کام کرتی رہتی ہوں۔ ماضی میں ریلیز ہونے والے میرے البمز میںبھی مختلف انداز کے گیت شامل تھے جولوگوں کو بہت پسند آئے۔ انھوں نے کہا کہ میں اکثراوقات غزل اور گیت کی دھنیں کمپوز کرتی رہتی ہوں اوراسی لیے میں نے سوچ رکھا ہے کہ آئندہ البم غزل اورٹھمری پر مبنی ہوگا۔
اس کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ میں اپنے نئے البم کے ذریعے نوجوان نسل کو غزل اور ٹھمری جیسی اصناف سے متعارف کروانا چاہتی ہوں۔ یہ بہت مشکل اصناف ہیں مگرجب ان کو بہتراندازسے پیش کیا جاتاہے توگائیکی کا منفرد اندازدکھائی دیتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہدہ منی نے بتایا کہ پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں درست پلیٹ فارم نہیں مل پاتے۔ اگران پرتوجہ دی جائے تووہ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرسکتے ہیں۔