شوبز کے ستاروں کی عید
خلق خدا کی خدمت اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغام ہے، ایکسپریس سروے میں فنکاروں کا اظہارِ خیال
JEDDAH:
دنیا بھرمیں بسنے والی امت مسلمہ عیدالاضحی روایتی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ مناتی ہے۔ اس دن نماز کی ادائیگی کے بعد جہاں ایک دوسرے کو گلے لگایا جاتا ہے، وہیں سنت ابراہیمی بھی ادا کی جاتی ہے۔ بلاشبہ اس لازوال قربانی کی مثال پوری دنیا میں کوئی دوسری نہیں ملتی۔
اللہ کی راہ میں اپنی سب سے قیمتی چیز قربان کرنے کا جذبہ واقعی ہی الگ ہے۔ اللہ کے پیارے نبی حضرت ابراہیمؑ نے اپنے بیٹے کی قربانی کا فیصلہ کیا اورپھرقربانی کیلئے ایک جانور بھیج دیا گیا۔ صدیوں پرانی اس روایت کوآج بھی امت مسلمہ برقراررکھے ہوئے ہے۔
بات کریں اگراپنے وطن پاکستان کی تویہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی طرح شوبزسے وابستہ فنکاربھی سنت ابراھیمی کیلئے خاص تیاریاں کرتے ہیں۔ کوئی عیدالاضحی کیلئے بکرا قربان کرنے کی تیاری میں توکوئی گائے، کوئی اونٹ خرید لایا توکوئی دنبہ، بس یوں کہئے کہ عیدقربان خریداری کا سلسلہ چاند رات تک نہیں بلکہ عید کے روزبھی جاری رہتا ہے۔
اس حوالے سے کئے گئے '' ایکسپریس سروے '' کے دوران فنکاروں نے گفتگوکرتے ہوئے جہاں عیدقربان سے جڑی اپنی یادیں بیان کیں، وہیں قربانی کے جذبے پربھی روشنی ڈالی، جوقارئین کی نذر ہے۔
سینئراداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ عیدالاضحی ہمیں ایمان، ملک اور ملت کیلئے ہر قربانی کا درس دیتی ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ملک دیا ہے، جہاں ہم بڑی آزادی کے ساتھ اپنی تمام مذہبی رسومات کوادا کرنے کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہماری قوم کے تمام مسائل دورکرے اورہمیں قربانی کے جذبے کوسمجھنے کا شعوربھی عطا کرے۔
اداکار ندیم بیگ نے کہا کہ سنت ابراہیمی سے جہاں ہمیں اپنے بیٹے جیسی عظیم ترین چیز بھی اللہ تعالیٰ کے حکم پر قربان کرنے کا سبق ملتا ہے وہاں یہ عید ہمیں ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستحقین، غرباء، بیواؤں، یتیموں، مسکینوں اور ناداروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتی ہے۔
اس لئے ہمیں عیدالاضحی کے دن ان لوگوںکو زیادہ خیال رکھنا چاہئے توسال بھراس دن کا انتظارکرتے ہیں۔ اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اورنبی کریم ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کا آسان ذریعہ دکھی انسانوں کی خدمت اور انہیں اپنی خوشیوں میں برابر کا شریک کرنا ہے۔ یہی سبق ہمیں عید قربان سے بھی ملتا ہے۔ صرف اللہ کی راہ میں جانور کرنا ہی ہمارا مقصد نہیں ہونا چاہئے، بلکہ اس قربانی کے پیچھے فلسفے کوسمجھنے کی ضرورت ہے ، جوہمیں تمام زندگی بہت کام آئے گا۔
گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ عیدالاضحی اللہ کی راہ میں اپنی سب سے قیمتی چیز قربان کرنے کا دن ہے۔ اسی لئے ہم سب کواللہ کی راہ میں اپنی سب سے قیمتی چیز قربان کرنی چاہئے۔ کیونکہ اللہ پاک کی وہ واحد ذات ہے، جس نے اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازا اورہمیں اشرف المخلومات بنایا۔ اس لئے ہمیں قربانی کے دن نادار، مستحق لوگوں کا سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہئے۔ جہاں تک بات عید کے جانور کی خریداری کی ہے توہمیشہ کی طرح اس بار بھی قربانی کے جانور ہمارے گھرآچکے ہیں، فی الحال توبکروں کی خریداری ہوئی ، مگرمیرے خاوند بچوں کے ہمراہ جاکرمویشی منڈی سے مزید جانورخرید کر لائیں گے۔
اداکارہ ثناء نے کہا کہ عیدقربان سے بہت سی یادیں جڑی ہیں۔ بچپن میں ایک مرتبہ میں بکرے کوچارہ کھلارہی تھی کہ میری توجہ ہٹتے ہی بکرے نے مجھے ٹکر ماری اورمیں گرگئی، یہ واقعہ مجھے آج بھی یاد ہے۔عید قربان کی اصل بات توقربانی ہے ، جس کیلئے ہم بھی اہتمام کرتے ہیں۔ اب میرے بچے ہیں تووہ بھی بڑی چاہت کے ساتھ قربانی کا جانور خرید کرلاتے ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ قربانی کیلئے اس بار گائے خریدنے کا ارادہ تھا، جس کیلئے میری فیملی نے مویشی منڈی کارخ کیا لیکن جانوروں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔ بڑی دیربعد قربانی کیلئے ایک خوبصورت جانورملا، جواب سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔
اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ عیدالاضحی ایک ایسا تہوار ہے جس کی اہمیت کوسب کو سمجھنا اورچھوٹوں کواس سے آگاہ کرنا چاہئے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عید کے دن اللہ کی راہ میں جانورقربان کرنا ہی بس ہمارا فریضہ ہے۔ یہ توبہت ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے ارد گرد بسنے والوں کو بھی خیال کرنا چاہئے۔ میری بس ایک ہی دعا ہے کہ اللہ پاک پوری قوم کیلئے عید کا دن خوشیوں سے بھرا لے کرآئے اورہم سب مل کراس دن کوروایتی جوش وجذبے کے ساتھ منائیں۔
اداکارہ حمائمہ ملک ، میگھا، رائمہ خان، جاوید شیخ، معمررانا، اسد نذیر، ریجا اورشان نے کہا کہ مسلمان عید کی خوشیوں میںدنیا بھرکے دیگرخطوں کے مظلوم مسلمانوں اور سیلاب متاثرین کو ضرور یاد رکھیں۔مصائب و مشکلات میں گھرے متاثرہ بھائیوں ، غرباء و مساکین، کشمیری مہاجرین ، ورثاء شہداء اور مستحقین کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر مسکینوں، بیواؤں اور غریبوں کا بھی خاص خیال رکھیں، خلق خدا کی خدمت اور عوام کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغا م اور قربانی ہے ۔ عید قربان امت کو متحد ہونے کا درس دیتی ہے۔ عید الاضحی مسلمانوں کو اپنے ایمان اورملک وملت کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے اس پاک وطن کوقائم ودائم رکھیں اورہم اپنی پوری قوم کویہ پیغام بھی دینا چاہتے ہیں کہ شرپسند عناصر ہمارے ملک کوتباہ وبرباد کرنے کیلئے سازشیں کرنے میں مصروف ہیں لیکن ہمیں فرقوں میں تقسیم ہونے کی بجائے ایک قوم بن کر سوچنا ہوگا۔ اگراس وقت بھی ہم نے ایسا نہ کیا توپھردشمن اپنی چال میں کامیاب ہوگا اورہم بری طرح ناکام۔ اسی لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی انا کی قربانی دے کراس پاک وطن کوبچائیں جہاں پرہماری آنے والی نسلیں خوشی کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں اوراسی طرح عیدقربان پراللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری رہے۔