مریم نواز کے انتخابی مہم کا انچارج بننے سے لیگی ووٹرز متحرک
مریم نواز نے آگے بڑھ کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالنے کا فیصلہ کیا جس سے پریشان لیگی ووٹرز نئے جذبے کیساتھ متحرک ہوگئے
حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حلقہ کے لیگی ووٹرز میں مریم نواز کی وجہ سے قدرے اعتماد اور تحریک پیدا ہوئی ہے اور وہ زیادہ مستعدی کے ساتھ مہم چلانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی نامزد امیدوار بیگم کلثوم نواز کی عدم موجودگی میں ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے انتخابی مہم جس انداز میں اپنی زیر نگرانی شروع کررکھی ہے۔ اس کی وجہ سے حلقہ کے لیگی ووٹرز میں قدرے اعتماد اور تحریک پیدا ہوئی ہے اور وہ زیادہ مستعدی کے ساتھ مہم چلانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں لیکن ابھی منزل دور ہے اورآزمائش و ابتلا کے بہت سے مرحلے طے کرنا باقی ہیں جس کیلیے زیادہ جدوجہد اورزیادہ محنت درکا رہوگی۔
دوسری جانب کلثوم نواز اور حمزہ شہباز کے لندن جانے کے بعد لیگی رہنماؤں کو انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، پارٹی قیادت نے یہ کام پرویز ملک کو سونپا لیکن وہ بھی اس ذمے داری سے سبکدوش ہوگئے، ان حالات میں مریم نواز نے آگے بڑھ کی انتخابی مہم کی کمان سنبھالنے کا فیصلہ کیا جس سے پریشان لیگی ووٹرز نئے جذبے کیساتھ متحرک ہوگئے۔