حج کیلئے انڈونیشیا کی 104 سالہ خاتون بھی حجاز مقدس پہنچ گئیں
جدہ ائرپورٹ پہنچنے پر سعودی حکام نے انڈونیشیائی عازمہ ماریہ مرگینی محمد کا مستقبل کیا
انڈونیشیا کی 104 سالہ معمر خاتون بھی فریضہ حج کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئیں۔
اللہ کے گھر کی زیارت کا سچا جذبہ اور لگن دل میں ہو تو بلاوا آہی جاتا ہے۔ پھر کوئی رکاوٹ رکاوٹ نہیں رہتی اور بڑھاپا، معذوری سمیت کوئی مجبوری اس فریضہ کی ادائیگی میں حائل نہیں ہوپاتی، اس سال حج کی زیارت کرنے والے خوش نصیبوں میں انڈونیشیا کی 104 سالہ معمر خاتون بھی شامل ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق جدہ ائرپورٹ پہنچنے پر سعودی حکام نے انڈونیشیائی عازمہ ماریہ مرگینی محمد کا استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا دل اپنے رب کے گھر کی دیدار کے لیے بےتاب تھا۔ انہوں نے خدا تعالی کا شکر ادا کیا جس نے انہیں چنا اور حج کی سعادت عطا کی۔
سعودی حکام نے ماریہ مرگینی کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حج کرنا ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے۔ 104 سال کی عمر میں ماریہ مرگینی کا حج کرنا اولوالعزمی کی عمدہ مثال ہے، ہم ان کی صحت و عافیت کےلیے دعاگو ہیں۔
انڈونیشی خاتون اور ان کے ہمراہ آنے والے گروپ نے اللہ رب العزت کے حضور دعا کی کہ حجاج کی خدمت میں شریک ہر شخص کو اس کی انتھک کوششوں کا بہترین صلہ عطا فرمائے۔