آفریدی اور یونس خان کی پی سی بی کی الوداعی تقریب میں شرکت سے معذرت
سابق کپتانوں کی جانب سے انکار کے بعد الوداعی تقریب کا معاملہ کھٹائی کا شکار ہوتا نظرآ رہا ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور شاہد آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کو چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے فون کرکے تقریب میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی لیگز میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے، سابق کپتان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ انہیں کسی الوداعی میچ کی ضرورت نہیں۔
یونس خان کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ وہ الوداعی تقریب کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔ یونس خان نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے رابطے پر واضح انداز میں کہہ دیا ہے کہ وہ 14 ستمبر کو الوداعی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 14 ستمبر کو ورلڈ الیون کے دورہ کے موقع پر یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کےاعزازمیں الوداعی تقریب کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن دو سابق کپتانوں کی جانب سے انکار کے بعد الوداعی تقریب کا معاملہ کھٹائی کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے۔