پاکستان اور ورلڈ الیون میں ٹی 20 سیریز کیلیے رچی رچرڈسن میچ ریفری نامزد
ورلڈ الیون 12، 13 اور 15ستمبر کو لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی
ورلڈ الیون کرکٹ اور پاکستان کے مابین میچز کیلئے آئی سی سی نے رچی رچرڈسن کو میچ ریفری نامزد کردیا۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان رچی رچرڈسن ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے، رچی رچرڈ سن 11 ٹیسٹ، 19 ایک روزہ اور 18 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، وہ 2016 سے آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ الیون 12، 13 اور 15ستمبر کو لاہور میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کرے گی، ورلڈ الیون میں سات ممالک کے پلیئر شامل ہیں۔ فاف ڈوپلیسی مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر پلیئرز میں ہاشم آملہ، سیموئل بدری، جارج بیلی، پال کولنگ ووڈ، بین کٹنگ، گرانٹ ایلوئٹ، تمیم اقبال، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، ٹم پین، تھشارا پریرا، عمران طاہر اور ڈیرن سیمی شامل ہیں۔