نامناسب الفاظ پر جیسن ہولڈر کو آئی سی سی کی وارننگ
چوبیس ماہ میں مزید 3 منفی پوائنٹس پرانہیں 1 ٹیسٹ 2 ون ڈے یا دو ٹی 20 میچز کی معطلی کا سامنا کرنا ہو گا
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کو وارننگ دیتے ہوئے ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک منفی پوائنٹ جوڑ دیا۔
آئی سی سی کے ریفری ڈیوڈ بون کی جانب سے جیسن ہولڈر کو انگلینڈ کیخلاف اننگز کے دوران ایک اوور میں دو مرتبہ نامناسب کلمات ادا کرنے پر تنبیہ جاری کی گئی ہے جبکہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی جمع کیا گیا ہے۔ 24 ماہ میں مزید تین منفی پوائنٹس پر انہیں ایک ٹیسٹ، دو ون ڈے یا دو ٹی 20 میچز کی معطلی کا سامنا کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اسی میچ کے دوسرے روز انگلش آل راﺅنڈر بین اسٹوکس کو بھی نازیبا الفاظ پر ایک منفی پوائنٹ دیتے ہوئے وارننگ دی جا چکی ہے۔