الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے معذرت

مردم شماری کے حتمی نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی تو نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکیں گی، مراسلہ

مردم شماری کے حتمی نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی تو نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکیں گی، مراسلہ۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے معذرت کر لی گئی ہے۔

گزشتہ روز سیکریٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے نتائج جلد جاری نہ ہوئے تو اگلے سال عام انتخابات سے پہلے نئی حلقہ بندیاں مشکل ہوجائیں گی۔


مراسلے میں لکھا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی روشنی میں مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرنی ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق اسمبلیوں کی نشستوں میں تبدیلی ضروری ہے،مردم شماری کے حتمی نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی تونئی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکیں گی اورانتخابات موجودہ حلقہ بندیوں پر کرانا پڑیں گے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکریٹری قانون ایسے قانونی اور انتظامی اقدامات کریں کہ مردم شماری کے نتائج جلد شائع ہو سکیں، الیکشن کمیشن اس کے بعد ہی نئی انتخابی حلقہ بندیوں کی آئینی اور قانونی ذمے داری پوری کر سکے گا۔
Load Next Story