سانحہ کوئٹہ سندھ کے مختلف شہروں میں شڑڈاون مظاہرے جاری
مجلس وحدت المسلمین کی اپیل پر ڈہرکی، میرپور ماتھیلو، خیرپور ناتھن شاہ ميں مکمل شٹرڈاؤن اور مظاہرے کئےگئے
KARACHI:
سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں سندھ کے مختلف شہروں میں شڑڈاون ہڑتال جاری جبکہ شیعہ تنظیموں کی جانب سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
مختلف شیعہ تنظیموں کی اپیل پر نوابشاہ میں چھوٹے بڑے تمام کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپ بند ہیں جبکہ مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علما کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے شیراز چوک پر احتجاج کیا جارہا ہے، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان اور ماتلی میں بھی کاروباری مراکز بند ہیں۔
مجلس وحدت المسلمین کی اپیل پر ڈہرکی، میرپور ماتھیلو، خیرپور ناتھن شاہ ميں مکمل شٹرڈاؤن اور مظاہرے کئےگئے جبکہ ڈہرکی ميں شیعہ تنظیموں نے حسینی امام بارگاہ سے ریلی نکالی اور قومی شاہراہ پر دھرنا بھی دیا۔