بغداد میں یکے بعد دیگرے 5 بم دھماکے 26 افراد جاں بحق

عراق میں گزشتہ دو مہینوں سے فرقہ وارانہ واقعات میٰں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

بغداد کی شیعہ آبادی والے علاقوں میں آج وقفےو قفے سے پانچ بم دھماکے ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

MUZAFFARABAD:
عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے 5 بم دھماکے ہوئے جن میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


بغداد کی شیعہ آبادی والے علاقوں میں آج وقفےو قفے سے پانچ بم دھماکے ہوئے، پولیس کے مطابق تین کار بم دھماکے بغداد کے علاقے صدر سٹی، حبیبیا اور قاہرہ میں کئے گئے جبکہ دو دھماکے بغداد کے دوسرے علاقوں میں ہوئے۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ متعدد قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکوں میں 26افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز بھی شمالی عراق میں خودکش بم دھماکا کیا گیا جس میں انٹیلجنس اکیڈمی کے سربراہ سمیت 4 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

عراق میں گزشتہ دو مہینوں سے فرقہ وارانہ واقعات میٰں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، حالیہ دھماکوں کو القائدہ کی کارروائی قرار دیا جارہا ہے جبکہ ابھی تک کسی گروپ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Recommended Stories

Load Next Story