امیتابھ بچن کو ’ریس تھری‘ میں سلمان کیساتھ کردار کی پیشکش

فلم ریس‘ کے مرکزی کردار سیف علی خان کی سلمان خان کے ساتھ انکار کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔

فلم ریس‘ کے مرکزی کردار سیف علی خان کی سلمان خان کے ساتھ انکار کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔ فوٹو: فائل

SINGAPORE/LONDON:
بالی ووڈ کے لیجنڈری ادکار امیتابھ بچن کو فلم 'ریس تھری' میں سلمان خان کے ساتھ کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔

بالی ووڈ کے ہر اداکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرے مگر ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے جب ایک ہی فلم میں 2 میگا اسٹارز ایک ساتھ کام کریں جس کی بڑی وجہ ان کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہے مگر حال ہی میں امیتابھ بچن نے اپنے کریئر میں پہلی بار عامر خان کے ساتھ فلم 'ٹھگ آف ہندوستان' کرنے پر آمادگی ظاہر کی اور اب وہ بالی ووڈ کے ایک اور خان کے ساتھ بھی دکھائی دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ امیتابھ اوررشی کپور26 سال بعد ایک بار پھرسلور اسکرین پر جلوہ گرہونے کو تیار


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ 'ریس تھری' کی شوٹنگ پر بات مکمل ہو چکی ہے جس میں ان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم کی ہدایت کاری معروف کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا سرانجام دیں گے مگر فلم میں ایک اور بڑا نام شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لیجنڈی اداکار امیتابھ بچن کو بھی 'ریس تھری' میں اہم کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے تاہم میگا اسٹار کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بارفلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے

دوسری جانب یہ خبریں بھی زیرگردش ہیں کہ ریس کے دونوں سیکوئل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے سیف علی خان فلم کی انتظامیہ سے ناراض دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کے تیسرے سیکوئل میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور امیتابھ بچن اب تک بابل، باغبان، گوڈ تسی گریڈ ہو میں ساتھ ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
Load Next Story