قیصر حسین کا قتل انتشار پھیلانے کی سازش ہے اسداللہ بھٹو

پولیس کا فرض ہے کہ وہ فرقہ وارانہ واقعات میںملوث افراد کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچائے، اسد اللہ بھٹو۔

علمائے کرام کو فرقہ وارانہ واقعات کا حل نکالنا ہوگا، اسد اللہ بھٹو۔ فوٹو: فائل

ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا اسد اللہ بھٹو، جماعت اسلامی سندھ کی شوریٰ کے رکن عبدالعزیز غوری، امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مشتاق احمد عادل، امیر جماعت اسلامی ٹنڈو آدم حاجی نور حسن، تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے صدر عبدالغفور انصاری اور نائب صدر سید عریف اللہ سیفی نے ٹنڈو آدم میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مذہبی رہنما قیصر حسین چغتائی کے بیٹوں اکبر حسین اور ضیغم عباس چغتائی سے عزا خانہ ز ہرا جاکر اظہار تعزیت کیا۔


اور کہاکہ ایک منظم سازش کے ذریعے ٹنڈو آدم جیسے پرامن شہر میں بھی اس طرح کے واقعات کرواکر آپس میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی جس کا انتہائی صبر و تحمل کے ساتھ تمام مسالک کے علمائے کرام کو مل کر حل نکالنا ہوگا اور قیصر حسین چغتائی کے قتل میں جو بھی ملوث ہے انتظامیہ خصوصاً پولیس کا فرض ہے کہ وہ انہیں بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
Load Next Story