پی ایس 84 و73 پر ضمنی انتخابات آج ہونگے تیاریاں مکمل
ضمنی انتخابات کے دوران ضرورت پڑنے پر رینجرز کو بھی طلب کیا جائے گا۔
صوبائی اسمبلیوں کی نشست پی ایس 84 ٹھٹھہ اور پی ایس 73 جامشورو و دادو پر ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔دہری شہریت کے باعث خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سید مراد علی شاہ کی دہری شہریت پر خالی ہونے والی ضلع جامشورو اور دادو کے جامشورو، سہون اور جوہی پر مشتمل پی ایس73 پر آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ اس حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 155509ہے، جن کے لیے 162 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، جن میں پولنگ بوتھ کی تعداد 415 ہے۔
پولنگ اسٹیشنز اور اس کے اطراف میں 17 سو پولیس اہلکار اور 3 سو پولیس افسران تعینات کیے جائیں گے، سہون سب ڈویژن میں 27 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، جہاں پولیس کے ہمراہ رینجرز بھی تعینات کی جائے گی۔ پی پی کی جانب سے سید مراد علی شاہ، ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حبیب اللہ رند، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے روشن علی برڑو اور آزاد امیدوار خالد حسین لاکھو کے درمیان مقابلہ ہوگا، یہاں مراد علی شاہ کی پوزیشن مضبوط ہے۔ دوسری جانب صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 84 ٹھٹھہ پر بھی ضمنی انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
یہ نشست صوبائی وزیر صادق میمن کی دہری شہریت کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر ضمنی انتخابات کے لیے پی پی نے دہری شہریت ختم کر لینے کے بعد دوبارہ صادق علی میمن کو ہی ٹکٹ دے دیا جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار منظور خشک، محمد حسن جاکھرو، اکبر علی جاکھرو ہیں، ایم کیو ایم کے امیدوار مہر علی شاہ، پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن کے حق میں جبکہ آزاد امیدوار عبدالواحد بروہی دوسرے آزاد امیدوار محمد حسن جاکھرو کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں۔
ضلعی الیکشن کمشنر ایس اے ایم طارق کے مطابق مذکورہ حلقے میں ٹوٹل 150052 ووٹرز ہیں جن میں 80568 مرد اور 69484 خواتین ووٹر شامل ہیں جن کے لیے 399 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، 47 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ عبدالوقار ملھن کے مطابق مذکورہ نشست پر ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے 6 سو پولیس پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ ضرورت پڑنے پر رینجرز کو بھی طلب کیا جائے گا۔