بلوچستان کو انتخابات تک فوج کی نگرانی میں دیا جائےن لیگ

گورنر راج کے باوجود حکومت بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکی.

حکمراں ملک کو لاشوں کا ڈھیر بنا کر دوبارہ حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر، پروفیسر مظفر عیسانی، صوبائی صدر یوتھ ونگ راجا خلیق الزماں انصاری اور دیگر نے ایک بیان میں کوئٹہ میں دھماکوں اور معصوم و بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں پاکستان کو لاشوں کا ڈھیر بنا کر دوبارہ اس ملک پر حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

بلوچستان میں گورنر راج کے باوجود بلوچستان کے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکا، حکمران معصوم شہریوں کو اقتدار کی آنکھ مچولی کا ایندھن بنا رہے ہیں، عدالت عظمیٰ کی واضح ہدایات اور بلوچستان کے عوام کی بار بار کی چیخ و پکار کا حکمران ٹولے پر کوئی اثر نہیں ہوا۔




انھوں نے کہا کہ حکمراں مکمل ناکامی کے باوجود اقتدار چھوڑ نے کو تیار نہیں، رہنمائوں نے ہزارہ برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اپنی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی اور مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کو عام انتخابات تک مسلح افواج کی نگرانی میں دے دیا جائے، مسلم لیگ(ن) سندھ کے میڈیا سیل میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
Load Next Story