بگ بیش لیگ کیلئے دو ٹیموں کا رومان رئیس سے رابطہ

چند روز میں رومان رئیس کا ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ متوقع ہے

چند روز میں رومان رئیس کا ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ متوقع ہے۔ فوٹو : فائل

چیمپئنز ٹرافی میں شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹرز کی مانگ بڑھ چکی ہے اور وہ مختلف انٹرنیشنل لیگز کے لیے پسندیدہ انتخاب بنے ہوئے ہیں، آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ایک اور پاکستانی کرکٹر کی انٹری ہونے والی ہے۔


ذرائع کے مطابق بیگ بیش لیگ کی 2 ٹیمیں سڈنی اور برسبین ہیٹ قومی فاسٹ بولر رومان رئیس سے رابطہ میں ہیں اور ان کے ساتھ معاہدہ کرنے کی خواہش مند ہیں، چند روز میں رومان رئیس کا ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ متوقع ہے۔ رومان رئیس نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی سے قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں شامل لیگ اسپنر شاداب خان گزشتہ روز ہی برسبین ہیٹ سے معاہدہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں اپنے ڈیبیو میچ پر رومان رئیسنے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان کو فائنل میں رسائی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
Load Next Story