پی سی بی کا آفریدی کو افغان لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ

اس سے قبل بھی متعدد کرکٹرز کو پڑوسی ملک میں لیگ کھیلنے کے لیے اجازت دینے سے انکار کیا جا چکا ہے

اس سے قبل بھی متعدد کرکٹرز کو پڑوسی ملک میں لیگ کھیلنے کے لیے اجازت دینے سے انکار کیا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو افغان ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے بگ بیش کے این او سی کے لئے پی سی بی حکام سے رابطہ کیا ہے اور افغان لیگ کیلئے اجازت نامہ طلب نہیں کیا تاہم اگر انہوں نے افغان لیگ کیلیے این او سی مانگا تو انہیں نہیں دیا جائے گا کیونکہ اس سے قبل بھی متعدد کرکٹرز کو پڑوسی ملک میں لیگ کھیلنے کے لئے اجازت دینے سے انکار کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پڑوسی ملک کے بورڈ کے ساتھ کشیدگی چل رہی ہے، افغان بورڈ کے سربراہ نے دورہ پاکستان کے دوران اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں اس سے انکار کر دیا تھا۔
Load Next Story