موروثی سیاست کے خاتمے تک بدامنی جاری رہے گی فاروق ستار
افتتاحی تقریب میںوکلا،حق پرست اراکین اسمبلی،ٹائون ایڈمنسٹریٹرز کی شرکت
KARACHI:
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب تک 500 موروثی خاندانوں کی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوتا۔
ملک میں بدامنی لاقانونیت اور ٹارگٹ کلنگ جاری رہے گی،گورنمنٹ لا کالج لانڈھی کورنگی عوام کو قائد تحریک الطاف حسین کا ویلن ٹائن گفٹ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے لانڈھی ٹائون میں گورنمنٹ لا کالج لانڈھی کورنگی کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی سید آصف حسنین، شیخ محمد افضل، ایوب شیخ، سید خالد احمد، عامر معین پیرزادہ، چیف آفیسر لانڈھی ٹائون عبدالراشد خان، چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع ،سینئر وکلا اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے نمائندے ایک لمحے کے لیے بھی اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے اور غالباً ملک کا یہ واحد پیشہ وارانہ تعلیم کا سرکاری منصوبہ ہے جو ضلع کی سطح سے نیچے ٹائون کی سطح پر مکمل ہوا ہے اور یہ ابتدائی 3کروڑ کا منصوبہ تھا جو مکمل ہو گیا، اس کی خود مختار گورننگ باڈی ہے جو میرٹ پر عملہ، اساتذہ کی بھرتی اور طلبا کو داخلہ دے گی، یہ پہلا بڑا تعلیمی ادارہ ہے جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ حکمراں ہوش کے ناخن لیں،سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے مقدمات واپس لینا جمہوری دور کے منافی ہے 5 سال میں ایم کیو ایم نے ذمے دار اتحادی کا کردار ادا کیا ہے۔