اقلیتوں کی فلاح و بہبود ترجیحات میں سرفہرست ہے وزیراعظم
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مساوی شہری ہیں، آصف ہاشمی سے ملاقات میں گفتگو
ISLAMABAD:
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
حکومت نے اقلیتی برادری کے معیار زندگی کو بلند کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ وہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سید آصف ہاشمی کے ساتھ گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مساوی شہری ہیں اور ان کی عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے آصف ہاشمی کے حلقہ این اے 118شاہدرہ لاہور میں ریلوے اور دیگر کچی آبادیوںکو مالکانہ حقوق دینے اور مطلوبہ سوئی گیس کے کنکشن جاری کرنے کے لیے متعلقہ محکمو ں کو احکامات جاری کر دیے۔