ایران کا پاکستانی سرحد کے قریب بحری اڈہ بنانے کا فیصلہ

پاسابندر گوادربندرگاہ سے 130کلومیٹردورخلیج عمان میں قائم کیاجا رہاہے،مقصدفوجی قوت میںاضافہ کرناہے،رپورٹ

ایرانی بحریہ علاقے میں آبی ذخائر کے تحفظ کیلیے موجود رہے گی تاکہ بیرونی آمد و رفت کو کنٹرول کیا جاسکے، ایڈمرل حبیب اللہ سیاری. فوٹو: فائل

ایران پاکستان سرحد کے قریب خلیج عمان میں ایک نئے بحری فوجی اڈے کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے اِرنا نے کہاہے کہ منصوبہ ایران کے ان ارادوں کا حصہ ہے، جن کے تحت وہ خلیج فارس میں اپنی بحری فوجی قوت میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاسابندر نامی یہ فوجی اڈا پاکستانی بندرگاہ گوادر سے130کلومیٹر دور قائم کیا جا رہا ہے۔




ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ''پاسابندر'' میں پاکستانی سرحد کے قریب نیا بحری مرکز بنا یا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اس علاقے میں ملک کے دفاع اور آبی ذخائر کے تحفظ کیلیے موجود رہے گی تاکہ علاقے میں بیرونی آمد و رفت کو اچھی طرح کنٹرول کیا جاسکے۔
Load Next Story