سری لنکا نے بندرگاہ چین کو دینے پر بھارتی اعتراضات مسترد کردیے

سری لنکا نہ کسی ملک سے کوئی فوجی اتحاد کرتا ہے اور نہ ہی اپنے اڈے دوسرے ملکوں کو دیتا ہے، وزیراعظم رانیل سنگھ

صرف سری لنکا کی افواج ہی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو استعمال کرسکتی ہیں، وزیراعظم رانیل وکرم سنگھ ۔ فوٹو: فائل

سری لنکا نے اپنی بندرگاہ چین کو دینے پر بھارت کے اعتراضات مسترد کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرم سنگھ نے بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا کہ چین سری لنکا کی بندرگاہ ہمبنٹوٹا کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔


سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں بحرہند کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرم سنگھ نے کہا کہ بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمبنٹوٹا کی بندرگاہ کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال کیا جائے گا، تاہم میں دو ٹوک الفاظ میں واضح کرتا ہوں کہ سری لنکا نہ کسی ملک سے کوئی فوجی اتحاد کرتا ہے اور نہ ہی اپنے اڈے دوسرے ملکوں کو دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے اہم بندرگاہ چین کے حوالے کردی

وزیراعظم رانیل وکرم سنگھ کا کہنا تھا کہ صرف سری لنکا کی مسلح افواج ہی ملکی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو فوجی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔ ہم اپنی بندرگاہوں کی تجارتی مقاصد کی تعمیر کے لیے غیرملکی نجی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
Load Next Story