فلم میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ لینی والی اداکارہ
ساتھی اداکاراؤں سے کم معاوضہ لینے والوں میں سلمان خان اور رنویر سنگھ سمیت امیتابھ بچن بھی شامل ہیں
PESHAWAR/KARACHI:
دبنگ خان نے فلموں میں کام کرنے کا ہمیشہ سے ہی بھاری معاوضہ لیا ہے لیکن شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ایک فلم ایسی بھی ہے جس میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ فلم میں کام کرنے والی ساتھی اداکارہ نے لیا۔
بالی ووڈ پر ہمیشہ سے اداکاروں کا راج رہا اور یہی وجہ ہے کہ اداکاروں کو اداکاراؤں سے زیادہ معاوضہ دیا گیا سوائے چند ایک فلموں کے جہاں اداکاروں کو اداکاراؤں سے کم معاوضہ دیا گیا اوران اداکاروں میں شامل ہیں سلمان خان، رنویر سنگھ اورامیتابھ بچن۔
ہم آپ کے ہیں کون؛
1994 میں بننے والی رومینٹک کامیڈی فلم ''ہم آپ کے ہیں کون'' میں مادھوری نے اداکاری کا سلمان خان سے زیادہ معاوضہ لیا تھا، انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر اس بات انکشاف کیا تھا کہ سلمان خان کو مادھوری سے کم معاضہ دیا گیا۔
قربان؛
فلم ''قربان'' میں کرینہ اور سیف علی خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے جب کہ جس وقت کرینہ نے فلم قربان سائن کی اس وقت وہ اپنے کیرئیر کی بلندیوں کو چھو رہی تھیں اور یہی وجہ تھی کہ فلم میں کرینہ کو سیف علی خان سے زیادہ معاوضہ دیا گیا۔
پدماوتی؛
فلم ''پدماوتی'' میں رنویر اور دپیکا ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے جب کہ فلم میں دپیکا کو رنویر سے زیادہ معاوضہ دیا گیا، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دپیکا کو فلم میں کام کرنے کے 13 کروڑ اور رنویر کو 11 کروڑ جب کہ شاہد کپور کو 10 کروڑ معاوضہ دیاگیا۔
پیکو؛
2015 میں آنے والی فلم ''پیکو'' میں دپیکا نے امیتابھ بچن کی بیٹی کا کردار ادا کیا اور اس فلم میں کام کے لیے دپیکا کو امیتابھ سے زیادہ معاوضہ دیا گیا۔
کٹی بٹی؛
مشہور اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان جو ابھی تک بالی ووڈ میں کوئی خاص جگہ نہیں بناسکے، فلم ''کٹی بٹی'' میں کنگنا رناوت کے ساتھ اداکاری کی لیکن فلم میں انہیں کنگنا سے کم معاوضہ دیا گیا۔