گراں فروشوں کیخلاف مہم تیزکی جائےکمشنر حیدرآباد
ریونیو افسران مقررہ قیمتوں پراشیائے خورونوش کی فروخت یقینی بنائیں،احمد بخش ناریجو
MUMBAI:
ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو نے اسپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات رکھنے والے ریونیو افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ گراں فروشوںکے خلاف جاری مہم کو تیزکریں اور سرکاری مقررکردہ قیمتوں پر اشیائے خورو نوش کی فروخت کو یقینی بنائیں تاکہ ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف مل سکے۔یہ ہدایت انھوں نے تعلقہ قاسم آباد، لطیف آباد اور سٹی کی مختلف مارکیٹوں، بازاروں میں پرائس کنٹرول لسٹ کی چیکنگ کے موقع پر دی۔
اس موقع پر انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کہ وہ گراں فروشوںکے خلاف جاری مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور منافع خوروںکی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ انھوں نے دکانداروں، ٹھیلے والوںکو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پرائس لسٹ کو نمایاںجگہ پر آویزاں کریں،ایک سے زائد بار پکڑے جانے والے گراں فروشوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھیجا جائے گا۔
ڈویژنل کمشنر نے سستے آٹے کے مختلف اسٹالوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے آٹے کی شفاف طریقے سے فراہمی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا شاہ نواز بابر نے ڈویژنل کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ناجائز منافع خوروںکے خلاف بغیرکسی دبائو کے مہم جاری ہے۔