سانحہ کوئٹہ بدترین دہشت گردی ہے ایسے واقعات روکنے ہونگےشہباز شریف

پاکستان میں ایسا معاشرہ بنانا ہوگا جس میں میثاق مدینہ کی طرز پر تمام مذاہب کو مل جل کر رہنے کی آزادی ہو،شہباز شریف

پاکستان میں ایسا معاشرہ بنانا ہوگا جس میں میثاق مدینہ کی طرز پر تمام مذاہب کو مل جل کر رہنے کی آزادی ہو،شہباز شریف فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بدترین دہشت گردی کا واقعہ ہوا ، ایسے واقعات روکنے کے لئے ان کےمحرکات کا سدباب کرنا ہوگا.


چونا منڈی گرلز کالج میں بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تےہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں ایسا معاشرہ بنانا ہوگا جس میں میثاق مدینہ کی طرز پر تمام مذاہب کو مل جل کر رہنے کی آزادی ہو ، انہوں نے کہا کہ اگر ترقی کرنی ہے تو انتہاپسندی، دہشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سسٹم ابھی اس طرح نہیں چل رہا جیسا سوچا تھا، وقت کی پابندی کا خیال نہیں رکھا جا رہا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ کالج ان کے سابقہ حلقہ انتخاب میں ہے مگر افسوس یہ حلقہ ان کے بیٹے نے چھین لیا اور وہ توجہ نہیں دے سکے۔

Recommended Stories

Load Next Story