اسلام آباد میں پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس
کانفرنس میں خطے کی صورتحال، رونما ہونے والی تبدیلیوں پرغور کیا جارہا ہے
ISLAMABAD:
پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں خطے کی صورتحال پرغور کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس شروع ہوگئی جس کا افتتاح وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کیا۔ کانفرنس میں امریکا، بھارت، چین، سعودی عرب،ایران، قطر، روس، متحدہ عرب امارات، برسلزودیگرممالک میں تعینات سفراشریک ہیں۔
کانفرنس میں خطے کی صورتحال، رونما ہونے والی تبدیلیوں پرغور، افغانستان کی صورتحال اورامریکا کی خطے سے متعلق پالیسی بھی زیرغورآئے گی جب کہ کانفرنس میں خلیج کی صورتحال، سعودی عرب اور قطرسے تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شریک ہوں گے اور پاکستانی سفیروں کی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔