کراچی میں یوم دفاع کی مناسبت سے پاک بحریہ کی فل ڈریس ریہرسل

سب سے منفرد مظاہرہ 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والے چھاتہ بردار دستے کا تھا

6 ستمبر کو پاک بحریہ کی جانب سے دفاعی اور بحری اثاثوں کا یہ۔ شاندارمظاہر ہ دوبارہ پیش کیا جائے گا: فوٹو: فائل

سی ویوپرپاک بحریہ کی جانب سے یوم دفاع کی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے اثاثوں نے اپنی صلاحیتوں کی دھاک بیٹھائی۔

کراچی میں سی ویوکے ٹھاٹھیں مارتے سمندرمیں یوم دفاع پاکستان کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مشقوں کا شاندارمظاہرہ کیا گیا۔ فل ڈریس ریہرسل کے دوران فضاؤں اورسمندرکے سینے پر پاک بحریہ کے اثاثوں نے اپنی صلاحیتوں کی دھاک بیٹھائی۔ سب سے منفرد مظاہرہ 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والے چھاتہ برداردستے کا تھا۔ فضاؤں میں پاک بحریہ کے سی کنگ ،ایلوٹ اور زولو نائن ہیلی کاپٹرزکے علاوہ فوکراور پی تھری سی اورین طیاروں کی جہاں گھن گرج سےفضا گونجتی رہی۔


فل ڈریس ریہرسل کے دوران پاک بحریہ کےاسپیشل سروسزگروپ کے کمانڈوز نے یرغمال افراد کو دہشت گردوں سے چھڑانے اور سماج دشمن عناصرکوکیفر کردار تک پہنچانے کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ اس آپریشن کے لیے سی کنگ ہیلی کاپٹرسے کمانڈوز رسوں کے ذریعے اترے ، فضا سے اترنے والے کمانڈوز کو سمندر میں ہوور کرافٹ اور اسپیڈ بوٹس پر سوار جوانوں نے معاونت فراہم کی۔

پاک بحریہ کے جوانوں کی پیشہ وارنہ تربیت کا مظاہرہ بیچ ویو پارک اورساحل سمندر پر تفریح کرنے والوں نے بھی دیکھا اوراپنی عید کےمزے کو دوبالا کیا جب کہ 6 ستمبرکوپاک بحریہ کی جانب سے دفاعی اوربحری اثاثوں کا یہ۔ شاندارمظاہر ہ دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story