پشاور پولیٹیکل ایجنٹ کےدفترکےقریب فائرنگ 6 افراد جاں بحق

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکوں میں 16 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مکمل کر کے کمپلیکس کو کلیئر کر دیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکوں میں 16 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ فوٹو محمد اقبال

CHANDIGARH:
پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر پر خودکش حملے میں خاصہ دار فورس کے چار اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 11 بج کر 35 منٹ پر 2 دہشت گردوں نے باڑہ روڈ پر پی اے خیبر کے دفتر پر حملہ کیا، عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد دستی بم پھینک کر اندر داخل ہو گئے اور فائرنگ شروع کر دی، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ پر دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، فائرنگ کے تبادلے اور دھماکوں میں خاصہ دار فورس کے 4، دفتر کا ایک اہلکار اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لنڈی کوتل خالد ممتاز کنڈی سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔


بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکوں میں 16 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تاہم سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد کمپلیکس کو کلیئر کرکے دھماکوں سے تباہ ہونے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق حملے کے وقت پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر میں الیکشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کا اہم اجلاس جاری تھا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story