آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن برقرار

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے،فلینڈر دوسرے اورپاکستان کے سعید اجمل تیسرے بہترین بولرقرار

پاکستان کے یونس خان نویں اوراسد شفیق 16ویں پوزیشن کے ساتھ پہلی بار ٹاپ ٹونٹی رینکنگ میں انٹر ہوگئے،فوٹو: رائٹرز/فائل

KARACHI:

آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان کے سعید اجمل ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا کے تیسرے بہترین بولر بن گئے جب کہ جنوبی افریقہ دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم قرار پائی۔



پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جتنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم 124پوائنٹس کے ساتھ نا صرف دنیا کی نمبرون ٹیسٹ ٹیم قرار پائی ہے بلکہ آئی سی سی کی 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی حق دار بھی ٹھہری ہے جب کہ اس رینکنگ میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔


کھلاڑیوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نمبر ون بلے بازقرارپائے جب کہ رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان نے نویں پوزیشن حاصل کی ، اسد شفیق 16ویں پوزیشن کے ساتھ پہلی بار ٹاپ ٹونٹی رینکنگ میں انٹر ہوگئے، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے اور فلینڈر دوسرے بہترین بولر قرار پائے جب کہ سعید اجمل دو درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا کے تیسرے بہترین بولر بن گئے ہیں۔

Load Next Story