کرپشن کے الزامات پر برازیلین اولمپک چیف کے گھر پر چھاپہ 

منگل کومقامی پولیس نےریو اولمپکس گیمز 2016 کے چیف آرگنائزر کارلوس نوزمان کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی

منگل کومقامی پولیس نےریو اولمپکس گیمز 2016 کے چیف آرگنائزر کارلوس نوزمان کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی . فوٹو : اے ایف پی : فائل

2016 ریو اولمپکس گیمز کی میزبانی کیلیے مبینہ ووٹ '' خریدے '' جانے کی تحقیقات میں پولیس نے برازیل اولمپک چیف کے گھر پر چھاپہ ماردیا۔


برازیل نے گزشتہ برس اولمپکس گیمز کی میزبانی کامیابی سے کی تھی تاہم اس حوالے سے کرپشن کی کئی کہانیاں بھی زیرگردش ہیں، رواں برس جون میں ریو کے سابق گورنر سرجیو کیبریل کو رشوت اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر 14 برس جیل کی سزا بھی ہوچکی ہے، ان پر ریو کے تاریخی فٹبال اسٹیڈیم ماریکانا کی تزئین و آرائش میں کرپشن کرنے کا الزام بھی عائد تھا، منگل کو مقامی پولیس نے ریو اولمپکس گیمز 2016 کے چیف آرگنائزر کارلوس نوزمان کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔
Load Next Story