سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدرنے جوئے کے کاروبار سے تعلق کا اعتراف کرلیا

حال ہی میں ان کا رانا ٹنگا کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ مسترد ہوا جس کی مکمل تفصیل بھی سامنے آئی ہے

حال ہی میں ان کا رانا ٹنگا کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ مسترد ہوا جس کی مکمل تفصیل بھی سامنے آئی ہے۔ فوٹو: فائل 

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر تھالنگا سماتھی پالا نے جوئے کے کاروبار سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے۔


کافی عرصے سے سابق کپتان ارجنا راناٹنگا ان کے بیٹنگ بزنس سے تعلق پر بات کرتے رہے اور وہ خود کو اس سے لاتعلق قرار دیتے تھے، مگر حال ہی میں ان کا رانا ٹنگا کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ مسترد ہوا جس کی مکمل تفصیل بھی سامنے آئی ہے، اس میں دوران جرح سماتھی پالا نے تسلیم کیا کہ شرطوں کا کاروبار کرنے والی کمپنی اسپورٹنگ اسٹار سے ان کا اور ان کی فیملی کا تعلق ہے۔ سری لنکا کی حالیہ شرمناک پرفارمنس کے بعد ویسے بھی سماتھی پالا پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔

 
Load Next Story