کرکٹ میچز کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کی دکانیں 9 سے 16 ستمبر تک بند رہیں گی
قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ورلڈ الیون میچز میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر نشتر اسپورٹس کمپلیکس لاہورکے ایریا میں موجود کاروباری مراکز کو 9 تا 16 ستمبرتک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آزادی کپ میں ورلڈ الیون کے میچ 12، 13 اور 15ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں اہم غیر ملکی کھلاڑی شریک ہوں گے، ورلڈ الیون ٹیم کے میچز کے لیے لاہور اور بالخصوص قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی 2 رکنی اسپیشل سیکیورٹی ٹیم نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی کی ٹیم کو ورلڈ الیون کے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔
دوسری جانب 9سے 16ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم کمپلیکس میں کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔