سانحہ کوئٹہ کوئی بھی ادارہ غفلت کا مرتکب پایا گیا توکارروائی کی جائے گی وزیر اعظم
ہزارہ برادری کو یقین دلانا ہوں کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہرحد تک جائیں گےاوران کا ہرمطالبہ پورا کیا جائے گا،وزیراعظم
وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے تناظرمیں کوئی بھی ادارہ غفلت کا مرتکب پایا گیا تواس کے خلاف کارروائی کی جائے گی چاہے وہ کوئی ایجنسی ہی کیوں نہ ہواس حوالے سے گورنربلوچستان کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے لیکن اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشترکہ سوچ اپنانا ہوگی اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہوگا کیونکہ ایک دوسرے پر الزام تراشی سے دہشت گردوں کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر کون سنگدل ہوگا جس کا دل نہیں پسیجا ہوگا، ہر وہ انسان جو انسانیت پریقین رکھتا ہے وہ اس واقعے پر رنجیدہ ہے لیکن مستقبل میں ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو دہشت گردوں کےخلاف تفریق ختم کرنا ہوگی کیونکہ اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ پوری قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کو روکنے کے لئے حکومت نے یہ نہیں دیکھا کہ بلوچستان میں ہماری حکومت ہے، گورنر راج نافذ کرنے اور ایف سی کی نفری میں اضافے سمیت ہر ممکن اقدامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود بدقسمتی سے یہ واقعہ رونما ہوا۔
وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ہزارہ برادری کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر حد تک جائی گی اور ان کا اس حوالے سے ہر مطالبہ پورا کیا جائے گا۔