کراچی پٹیل پاڑہ میں 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد حالات کشیدہ

پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کے بعد احتجاج کا سلسلہ گرومندر تک پھیل گیا اور مظاہرین نے2موٹرسائیکلیں نذر آتش کر دیں۔

پٹیل پاڑہ میں کشیدگی پر قابو پانے کیلئے ریپڈ پولیس فورس کے اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

پٹیل پاڑا میں 3 افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے، مشتعل افراد نے دو موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کردیا ہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹیل پاڑہ میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب موٹر سائیکل پر نامعلوم افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نےعلاقے میں کاروباری مراکزبند کرادئیے۔ اسی دوران علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔



پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ اور شیلنگ کے بعد پٹیل پاڑہ میں شروع ہونے والا فائرنگ اور احتجاج کا سلسلہ گرومندر تک پھیل گیا اور اس دوران مظاہرین نے دو موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگا دی۔ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔



Load Next Story