شاہ پور چاکر ای ڈی او کے اسکولوں پر چھاپے 15اساتذہ معطل

غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو برطرف، بند اسکولوں کو جلد کھولیں گے، یار محمد بالادی،میڈیا سے گفتگو

چھاپوں کے دوران ای ڈی او نے اسکولوں میں غیر حاضر رہنے پرً 15 اساتذہ کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ فوٹو: فائل

ای ڈی او محکمہ تعلیم ضلع سانگھڑ یار محمد بالادی نے مختلف سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور مڈل اسکولوںپر چھاپے مارے۔

جن میں مقصو رند ہائی اسکول، ہائر سیکنڈری اسکول سرہاری، ہائی اسکول امان اللہ ڈاہری، ٹول اسکول گوٹھ پلھ اور دیگرشامل ہیں۔ چھاپوں کے دوران ای ڈی او نے اسکولوں میں غیر حاضر رہنے پرً 15 اساتذہ کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔




اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ای او ہیڈ کوارٹر تاج محمد ڈاہری اور ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔معطل کیے گئے اساتذہ میں صائمہ، فائزہ، خرم ناز، شہناز بیگم، جاویداور مہدی حسن شامل ہیں۔یار محمد بالادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اساتذہ طویل عرصے سے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھے۔

شوکاز نوٹس کے بعد بھی وہ اپنی ڈیوٹیوں پر نہ آئے تو انھیں نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ تاج محمد ڈاہری کی نگرانی میں ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو روزانہ مختلف اسکولوں پر چھاپے مارکرغیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔انھوں نے کہاکہ ضلع میں بند اسکولوں کوجلد کھولا جائے گا۔
Load Next Story