نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس شریف خاندان اوراسحاق ڈارکیخلاف ریفرنسزمنظور

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس کی منظوری دی

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس کی منظوری دی۔ فوٹو: فائل

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے شریف خاندان کے خلاف 3 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس کی منظوری دیدی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ہوا، ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 4 ریفرنس پیش کیے گیے جس کی بورڈ نے منظوری دیدی ہے، منظور کیے گئے ریفرنسز میں شریف خاندان کے خلاف 3 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس شامل ہیں۔ نیب نے چاروں ریفرنس سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تیار کیے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز نہیں دی گئی

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2017کے سپریم کورٹ کے پاناماکیس کے فیصلے کے تناظر میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کیاگیا۔


اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مہیاکردہ مواد پر نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے ریفرنس تیارکیے جس میں نوازشریف اور ان کے خاندان کے خلاف 3 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی، ایک ریفرنس ایون فیلڈ پراپرٹیز پارک لین لندن میں فلیٹ نمبر 16 اور 16 اے ، دوسرا 17 اور 17 اے، دوسرا ریفرنس جدہ میں ہل میٹل کمپنی اورعزیزیہ اسٹیل کمپنی سے متعلق دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ و دیگر 15 کمپنیوں سے متعلق تیسرا جب کہ چوتھا ریفرنس اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے مقررہ وقت میں ریفرنس کی تکمیل پر لاہور اور راولپنڈی نیب کی تحقیقاتی ٹیمز کی کارکردگی کو سراہا اور پراسیکیوشن کو احتساب عدالتوں میں بھرپور طریقے سے مقدمات لڑنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف پاناما ریفرنسز عدالت بھجوانے کے لئے نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس گزشتہ دن ہونا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔
Load Next Story