برازیل کے سابق وزیر کے گھر سے کروڑوں ڈالر نقد برآمد
گھر سے ملنے والے کرنسی نوٹوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ پولیس کو انہیں گننے کے لیے مشینیں منگوانی پڑیں
برازیل کے سابق وزیر گیڈل ویرا لیماکے ایک فلیٹ سے پولیس نے نوٹوں سے بھرے سوٹ کیس برآمد کرلیے ، نوٹ اتنے زیادہ تھے کہ گنتی کرنے کے لیے مشینوں کا سہارالینا پڑگیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برازیل کے سابق وزیر قانون گیڈل ویرا لیما کو برازیلین پولیس نے کرپشن کے الزام میں رواں سال جولائی میں گرفتار کیا تھا ، لیما نے گزشتہ برس اپنے اوپر لگنے والے کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات اورتفتیش کے دوران نومبر میں اپنے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا تھا لیکن ان کے خلاف تفتیش کا سلسلہ تاحال جاری ہےاور حال ہی میں سلواڈور کے شمال مشرقی شہر میں واقع ان کے نام سے منسوب فلیٹ سے نوٹوں سے بھرے آٹھ سوٹ کیس اور گتے کے 5 بڑے ڈبے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اپارٹمنٹ سابق وزیر لیما کے زیراستعمال تھا تفتیش کے دوران فلیٹ سے 8 سوٹ کیس برآمد ہوئے جو نوٹوں سے بھرے ہوئے تھے، نوٹوں کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ پولیس کو انہیں گننے کے لیے مشینیں منگوانی پڑیں لیکن پھر بھی ساری رات گزرگئی اور نوٹ ختم نہیں ہوئے۔
مقامی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک ایک کروڑ 6 لاکھ امریکی ڈالرز کی مالیت کےکرنسی نوٹ گنے جاچکے ہیں جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے جب کہ گنتی کا عمل ابھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ لیما برازیل کے موجودہ وزیراعظم مائیکل تیمر کی کابینہ میں وزیر قانون کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، تاہم کرپشن کے کئی معاملات سامنے آنے کے بعد انہوں نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد جولائی میں انہیں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔