ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کیلیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز
محمد عامر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ کیمپ میں شریک نہیں ہو سکے
FAISALABAD:
ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا۔
پلیئرز نے کیمپ کے پہلے روز فزیکل ٹریننگ کے سیشنز میں شرکت کی۔ کیمپ میں 13 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، بابر اعظم، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، محمد نواز، عثمان شنواری، عمر امین، عامر یامین اور سہیل خان شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان اور ورلڈ الیون ٹی 20 سیریز کے لوگو کی تقریب رونمائی
محمد عامر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ کیمپ میں شریک نہیں ہو سکے اور ان کی ورلڈ الیون کے خلاف 1،2 میچز بھی نہ کھیل پائیں۔ فاسٹ بولر رومان رئیس کی گزشتہ روز شادی ہوئی اور آج ولیمہ ہے جس کی وجہ سے پیسر ہفتے کو کیمپ جوائن کریں گے۔ لیگ سپنر شاداب خان کریبیئن لیگ سے فراغت کے بعد جمعے کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان ٹی 20 آزادی کپ میں تین میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ 12، دوسرا 13 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔