نئی فلم کی تشہیری مہم چلارہے ہیں جان ابراہم

ں حق ملکیت جتانے والا بوائے فرینڈ نہیں ہوں میرے لیے کسی بھی تعلق میں وفاداری اہمیت رکھتی ہیں۔ جان ابراہم

میں اور پریا صرف اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں ہے۔، جان ابراہم فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے کہاہے کہکسی بھی تعلق میں وفاداری اہمیت رکھتی ہے،نئی فلم کی تشہیری مہم چلارہے ہیں،یہ اچھی فلم ثابت ہوگی۔


اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں اور پریا صرف اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں اور کبھی ایک دوسرے کے سر پر سوار رہنے کی کوشش نہیں کرتے انھوں نے کہا کہ اگر ہم دونوں نے کبھی محسوس کیا کہ ایک دوسرے کے اچھے لائف پارٹنر بن سکتے ہیں تو ضرور بنیں گے اس بارے میں سوچیں گے انھوں نے کہا کہ میں حق ملکیت جتانے والا بوائے فرینڈ نہیں ہوں میرے لیے کسی بھی تعلق میں وفاداری اہمیت رکھتی ہیں۔
Load Next Story