ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمر اور نور کو ٹیکس نادہندہ قرار دے دیا

اداکارہ نور کے ذمے 14 لاکھ اور صبا قمر کے ذمے تقریباً 32 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، ترجمان ایف بی آر

اداکارہ نور کے ذمے 14 لاکھ اور صبا قمر کے ذمے تقریباً 32 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، ترجمان ایف بی آر۔ فوٹو : فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے معروف اداکارہ صبا قمر اور نور کو ٹیکس نادہندہ قرار دے دیا۔


ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اداکارہ نور کے ذمے سال 2015 کے انکم ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اداکارہ صبا قمر کے ذمے سال 2016 کے انکم ٹیکس کی مد میں 32 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

ترجمان کے مطابق ٹیکس ادا نہ کرنے پر دونوں اداکاراؤں کی ڈیفنس فیز 5 میں موجود رہائش گاہوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صبا قمر اور نور کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
Load Next Story