سیف اور کرینہ کو کمرشلز میں کام کرنے کی پیشکش

سیف علی خان اور کرینہ کپور کو فی کمرشل 15کروڑ کی پیشکش ہورہی ہے۔

سیف اور کرینہ اشتہارات کی دنیا میں بھی مہنگا ترین جوڑا ثابت ہورہا ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور کو نئی کمرشلز میں کام کرنے کی آفرز ہورہی ہیں ۔


بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ کی اس نوبیاہتا جوڑی کو فی ایڈ 15کروڑ کی پیشکش ہورہی ہے۔بالی وڈ ذرایع کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں کی جانب سے کئی کمرشلز میں کام کرنے کی حامی بھرلی گئی ہے۔ انتہائی مختصر دورانیہ کی فلم میں پرفارم کرکے بہت زیادہ رقم حاصل کرنے کا بھی کرینہ اور سیف ہی ریکارڈ بنانے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے کئی پراڈکٹس کے لیے پرفارم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کی حال ہی میں ایک کمرشلز بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ہالی وڈ اسٹارز کی طرح اب کرینہ اور سیف بھی ایڈ کی دنیا میں پاور کپل کے طور پر اپنا الگ مقام بنانے کی جانب گامزن ہیں ۔
Load Next Story