پانچویں آل چیمبرز کانفرنس 25 فروری سے مری میں ہوگی
کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کے بعدمشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
لاہور:
راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (آرسی سی آئی) پانچویں آل چیمبر پاکستان چیمبرزپریزیڈنٹس کانفرنس کا انعقاد 25 اور26 فروری کو بھوربن، مری میں کرے گا۔
صدر آرسی سی آئی منظر خورشید شیں نے پیر کو چیمبر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے تمام تجارتی وصنعتی چیمبرز کے صدور کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا، کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ کانفرنس میں کاروباری برادری سے متعلق معاملات کے حوالے سے منصوبے تیار کیے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر نے ہمیشہ ملکی قتصادی ترقی کے لیے کردار ادا کیا ہے اور اس سے پہلے تمام چیمبرز کی 4 کانفرنسیں منعقد کر چکا ہے، پانچویں کانفرنس میں اقتصادی سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی اقتصادی بحالی اور توانائی کی قلت کو پورا کرنے کیلیے جامع منصوبہ پیش کرنا چاہیے۔
منظر خورشید شیخ نے بتایا کہ کانفرنس کا ایجنڈا سیاسی پارٹیوں کے اقتصادی بحالی منصوبوں پر غور ہے جس کے بعد زیادہ حقیقی اور بہترین اقتصادی بحالی منصوبے کے حق میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر آرسی سی آئی پرویز احمد وڑائچ، نائب صدر ندیم رئوف، نجم الحق ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔