دبئی میں 4 روزہ سام سنگ فورم اور ایگزی بیشن کا افتتاح
فورم میں دنیا بھر سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھنے والے صحافی، سام سنگ کے پارٹنرز اور اہم۔۔۔
الیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی بین الاقوامی کمپنی ''سام سنگ'' کے تحت دبئی میں چار روزہ سام سنگ فورم اور ایگزی بیشن کا افتتاح ہوگیا ہے۔
ایگزی بیشن میں سام سنگ کی ہیلتھ اور ایجوکیشن ٹیکنالوجیز، جدید ترین ہوم اپلائنسز ڈیجیٹل ریفریجریٹرز، واشنگ مشین، مائکروویوز، جھاڑو دینے والے روبوٹ، 85 انچ الٹرا ہائی ڈیفینیشن ٹی وی، اسمارٹ ٹی وی، تھیٹر سسٹم، نوٹ بکس، ٹیبلیٹ پی سی ، کیمروں او رمختلف سیریز کی ڈسپلے ڈیوائسز کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے، فورم میں دنیا بھر سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھنے والے صحافی، سام سنگ کے پارٹنرز اور اہم کاروباری شخصیات شریک ہیں۔
فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سام سنگ کے صدر برائے مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ امریکا Kyung-tae Bae نے کہا کہ سال 2012 میں سام سنگ نے فروخت میں 65 فیصد اضافے کے ساتھ سرفہرست کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ کی حیثیت برقرار رکھی اور جدت سے بھرپور نئی مصنوعات کے ذریعے رواں سال بھی سام سنگ کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سام سنگ نہ صرف کنزیومر کی موجودہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعات تیار کررہا ہے بلکہ جن مصنوعات کے بارے میں پہلے کبھی سوچا بھی نہیں گیا ایسی مصنوعات بھی سام سنگ کی رینج کا حصہ ہیں۔
سام سنگ فورم کے ساتھ جار ی ایگزی بیشن میں سام سنگ مصنوعات کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبوں میں آسانی اور مہارت پیدا کرنے میں معاون سسٹمز فورم کے شرکا کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس میں ڈیجیٹل ٹچ اسکرین وہائٹ بورڈ، ٹیبلٹ پی سیز اور خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ایپلی کشنز پر مشتمل اسمارٹ ایجوکیشن کا تصور بے حد سراہا جارہا ہے جس کے تحت تدریس کو بھی ''اسمارٹ ایجوکیشن'' کے ذریعے موثر اور آسان بنایا جاسکتا ہے۔
فورم میں سام سنگ کے 85انچ الٹرا ہائی ڈیفینیشن ٹی وی UHD، پریمیم 75انچ کے ایل ای ڈی ٹی وی F8000، ایڈوانس ریفریجریٹرز ، پانی کے بلبلوں کے ذریعے کپڑے دھونے والی مشین ''ایکو ببل واشرWF80F5E، اسمارٹ اوون MC32F606، جدد ترین کیمرہ NX300، تھیٹر اور میوزک سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔