ایس ای سی پی کی گزشتہ ماہ 23 فرمز کیخلاف کارروائی
قواعد کی خلاف ورزی، گوشواروں میں بے قاعدگیوں پر 26 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے انضباطی قواعدکی خلاف ورزی ، سالانہ گوشواروں اور حسابات میں بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 26 کمپنیوں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے جبکہ 23کمپنیوں کے خلاف شراکت داروں کی شکایات پر کارروائی کی گئی۔
اظہار وجوہ کے نوٹس، سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لسٹڈ اور نان لسٹد کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور آڈیٹرز کو جنوری 2013 میں جاری کیے گئے۔ کمپنیوں کے گوشواروں اور حسابات کی جانچ پڑتال کے دوران کئی کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں بے ضابطگیاں پائی گئیں جبکہ کئی کمپنیوں کو آڈٹ کے مروجہ قواعد پورے نہ کرنے، سالانہ فنانشل اسٹیٹمنٹ جاری کرنے میں تاخیر ، ڈائریکٹرز کے انتخابات نہ کرانے اور کمپنی کے منافع اور بونس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے گئے۔
جنوری میں ایس ای سی پی نے 20 کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اور آڈیٹرزکے خلاف شکایات پر کارروائی مکمل کی اور انضباطی قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے جبکہ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کی انسپکشن رپورٹ میں کی گئی سفارش پر ایس ای سی پی نے ایک لسٹڈ کمپنی کے مالی معاملات کی تحقیقات کا بھی آغاز کیا، جنوری میں شراکت داروں کی جانب سے منافع اور سالانہ بونس کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی 23 شکایات درج کیں اور متعلقہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کیلیے نوٹس جاری کیے گئے۔
انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ڈائریکٹرز کی درخواست پر 2 کمپنیوں کو شراکت داروں کے سالانہ اجلاس کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جبکہ کمپنیوں کو سالانہ اجلاس کا مقام تبدیل کرنے کی اجازت بھی دی گئی۔ علاوہ ازیں ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنیوں کو حسابات کی سہ ماہی رپورٹ کمپنی کی ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔