قائد اعظم ٹرافی کرکٹ کراچی بلوز نے راوی کو 175 رنز پر ٹھکانے لگادیا
سیالکوٹ کی ٹیم راولپنڈی کے خلاف 294 رنز بناکر آئوٹ، لاہور شالیمارکا حیدرآباد سے میچ میں اچھا آغاز۔
KARACHI:
قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن سپر ایٹ رائونڈ کا آغاز ہوگیا،سیالکوٹ کی ٹیم راولپنڈی کے خلاف294 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔
کامران اکمل کے70 رنز کی بدولت لاہور شالیمار نے حیدرآباد کے خلاف اچھا آغاز کیا،کراچی بلوز نے راوی کو 175 رنز پر ٹھکانے لگا دیا، اسلام آباد نے کراچی وائٹس کے خلاف5 وکٹ پر278 رنز بنالیے، شان مسعود نے ناقابل شکست سنچری داغی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پنڈی کلب اسٹیڈیم میں میچ کے پہلے روز میزبان راولپنڈی پہلی اننگز میں 88.2 اوورز میں 294 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عمر امین 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،عدنان مفتی نے54 رنز بنائے، بلاول بھٹی نے71 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
شعیب ملک نے 3 اور محمد علی نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، فائنل تک رسائی کے سلسلے میں بڑے مارجن کی فتح کیلیے کوشاں لاہور شالیمار نے ایل سی سی اے گرائونڈ پر حیدرآباد کے خلاف ایک وکٹ پر 195 رنز بنالیے،کامران اکمل نے70 رنز جوڑ کر پویلین کی راہ لی، ان کی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے، عمران بٹ 79 اور عمر اکمل36 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں،فائنل میں اپنی جگہ پختہ کرنے والی کراچی بلوز نے قذافی اسٹیڈیم میں پہلے دن کے خاتمے پر پہلی اننگز میں چار وکٹ پر126 بنائے ،فخر زماں نے 10 چوکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کیے جبکہ اکبر رحمان نے33 رنز بنائے،محمد ارشاد نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
اس سے قبل راوی اپنی پہلی اننگز میں 55.2 اوورز میں 175 بناکر ڈریسنگ روم لوٹ گئی، عدنا ن اکمل نے56رنز کی اننگز کھیلی،عمران علی43 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، تابش خان اور طارق ہارون نے 3،3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، زوہیب شیرا کو2 وکٹیں ملیں،کراچی بلوز کو حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید49رنز درکار اور6 وکٹیں محفوظ ہیں، اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پرمیزبان اسلام آباد نے کراچی وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 5وکٹ پر278 رنز بنائے۔
ناقابل شکست سنچری اسکور کرنے والے شان مسعود 15 چوکوں کی مدد سے131رنز کے ساتھ کریز پر ہیں،عماد وسیم نے 28 اورراحیل مجید نے23 رنز بنائے، محمد سمیع اور عبدالامیر نے2،2 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجا۔ باٹم سکس کے گروپ اے میچ میں ملتان اسٹیڈیم میں فیصل آباد کی ٹیم میزبان کیخلاف پہلی اننگز میں256 رنز پر آئوٹ ہوگئی، علی وقاص نے سنچری اسکور کرتے ہوئے ناقابل شکست 105 رنز بنائے،ذوالفقار بابرنے77 رنز کے عوض6وکٹیں لے کر ایک بار پھر اپنی اہلیت ثابت کی،جواب میں فیصل آباد نے11اوورز میںدو وکٹ پر33 رنز بنائے،میرپوراسٹیڈیم میں بہاولپورنے پشاور کیخلاف پہلی اننگز میں 292رنز اسکور کیے،حامد علی نے89 رنز جوڑے جبکہ ریحان رفیق نے66رنز کا اضافہ کیا،آفاق احمد نے46 رنز دے کر 6وکٹیں اپنے نام کیں۔