طالبان کا سابق نائب امیر مولوی فقیر4ساتھیوں سمیت گرفتار
طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے مولوی فقیر کی گرفتاری کی اطلاع سے لاعلمی کااظہار کیا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان کے سابق نائب امیر مولوی فقیر محمد کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی نے افغان انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ کالعدم تحریک طالبان کا سابق نائب امیر مولوی فقیر محمد 4 ساتھیوں مولوی طورانی، مولوی حکیم ، شاہد اورفاتح کے ہمراہ افغان صوبہ ننگر ہار سے سرحد پار کر کے پاکستانی علاقے وادی تیراہ میں داخل ہو رہا تھا کہ انھیں گرفتار کر لیا گیا۔
آن لائن نے ایک نجی ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے مولوی فقیر کی گرفتاری کی اطلاع سے لاعلمی کااظہار کیا ہے۔