کیچ چھوڑنے والے فیلڈر کیلیے 5 پش اپس کی سزا
پاکستانی پلیئرز کا کیمپ جمعرات سے جاری ہے اور کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں
KARACHI:
ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کیچ چھوڑنے والے فیلڈر کو 5 پش اپس کی سزا متعارف کروادی ہے۔
دورہ ورلڈ الیون کے پیش نظر پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، کھلاڑیوں کو مستعد رکھنے کیلئے ہیڈ کوچ نے فیلڈنگ میں بہتری اور کھلاڑیوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لئے انوکھی سزا متعارف کرادی ہے جس سے نہ صرف ان میں مقابلے کی فضا پیدا ہو گی بلکہ ان کی فٹنس بھی برقرار رہے گی۔ ہیڈ کوچ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو کھلاڑی پریکٹس کے دوران کیچ چھوڑے گا اسے 5 پش اپس لگانے ہوں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :قومی کرکٹرز کی بھرپور پریکٹس
واضح رہے کہ ورلڈ الیون 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلیے پاکستان آرہی ہے جس کیلیے پاکستانی پلیئرز کا کیمپ جمعرات سے جاری ہے اور کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں اور فٹنس کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔