پی سی او ججزسے یہی توقع کی جاسکتی ہےشرجیل میمن

پارلیمنٹ ایک طاقتور ادارہ ہے مگر چند لوگوں کو شاید علم نہیں، وزیر اطلاعات

پارلیمنٹ ایک طاقتور ادارہ ہے مگر چند لوگوں کو شاید علم نہیں، وزیر اطلاعات۔ فوٹو ایکسپریس

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایک بڑا اورطاقتور ادارہ ہے یہ سیاست کے ہر طالبعلم کو پتہ ہے مگر چند لوگوں کو شاید اس کا علم نہیں۔صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے سپریم کورٹ کے جمعے کو آنے والے فیصلے کے جواب میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس وقت کہاں تھے جب ان کا بیٹا اپنی ایک بزنس کمپنی چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد سے چلا رہا تھا اور ہر کاروبار میں چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد کا پتہ استعمال کیا جا رہا تھا اورچیف جسٹس کو اس بات کا علم نہیں تھا۔


شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ہمیشہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور آج بھی بنایا جا رہا ہے ،پی سی او ججز سے اسی طرح کے فیصلے کی امید کی جاسکتی ہے،شرجیل میمن نے کہا کہ فیصلے میں یہ ریمارکس دیے گیے ہیں کہ ملک میں قانون ایک جیسا ہے اور کسی کو کسی پر برتری حاصل نہیں اور جب سارے پی سی او ججز فارغ ہوگئے تو ایک پی سی او جج کیسے اپنے منصب پر بیٹھا ہوا ہے۔
Load Next Story