سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاج میٹرو بس سروس معطل

دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے لاہور کو دوسرے شہروں سے ملانے والے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

دھرنے اور شاہدرہ میں احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس گزشتہ روز شام 7 بجے سے معطل ہے. فوٹو : فیس بک

سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے میٹرو بس سروس معطل ہوگئی ہے۔


شیعہ تنظیموں کے چونگی امرسدھو میں دھرنے اور شاہدرہ میں احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس گزشتہ روز شام 7 بجے سے معطل ہے جس کی وجہ سے تمام بسیں اسٹیشنز پر کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور کے مختلف مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہونے سے میٹرو بس سروس کا عملہ بھی ڈیوٹیوں پر نہیں پہنچ سکا۔

دوسری جانب دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے لاہور کو دوسرے شہروں سے ملانے والے راستے بند کردیئے گئے ہیں، موٹر وے کی طرف جانی والی انٹر چینجز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story